ممبئی: اداکارہ کریتی سانن کو کیسا ہمسفر چاہئے انہوں نے ا س بارے میں بتادیا۔ اداکارہ نے ایک انٹرویو میں اپنے جیون ساتھی کی خوبیوں کا تذکرہ کیا۔ اداکارہ کریتی سانن نے کہاکہ میرا ہمسفر ایسا شخص ہونا چاہیے جس سے میں گھنٹوں باتیں کر سکوں اور وہ مجھے ہنسائے، سب سے اہم وہ میری اور میرے کام کی عزت کرے۔
بالی وڈ اداکارہ نے ا س بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی دوسروں کی خوبیوں سے ہم آہنگ ہونے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے بلکہ خود کو بہتر بنانا چاہیے۔ کریتی سانن بہت جلد فلم ’دو پتی‘ میں کاجل، شہیر شیخ اور تنوی اعظمی کے ساتھ نظر آئیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ میری سہیلیاں کہتی تھیں کہ شوبز کی اداکارائوں کی شادیاں نہیں ہوتیں، مجھے کہا جاتا تھا کہ شوبز اچھی دنیا نہیں ہے، یہاں اچھے لوگ نہیں ہیں، اداکار بننے کے بعد شادی نہیں ہوتی۔بالی وڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ سب سن کر افسوس ہوا کہ میری نسل کے لوگ بھی اس طرح کی سوچ رکھتے ہیں اور ایسی بات کرسکتے ہیں۔