اونٹوں کے لیے بھی ٹریفک سگنل کی پابندی  ،چین کے صحر ا میں ٹریفک سگنل لگ گئے

10:09 AM, 12 May, 2024

نیوویب ڈیسک

منگشا ماؤنٹینز: ٹریفک سگنلز  کی پابندی اب اونٹ بھی کریں گے، چین میں اونٹوں کے رش اور لوگوں کو پریشانی سے بچانے کے لیے اب ٹریفک سنگل لگ گئے ہیں چین کے ایک تپتے ہوئے ریگستان میں اونٹوں کی نقل و حرکت میں روانی کےلیے ٹریفک سگنلز نصب کردیے گئے۔

 چین کے کمٹیگ ریگستان میں مقامی اتھارٹیز نے ایسا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے بتایا جارہا ہے کہ ماہ مئی کے دوران اونٹوں پر سوار ہوکر ریگستان کے مخصوص علاقے منگشا ماؤنٹینز کی سیر کرنا سیاحوں کا پسندیدہ مشغلہ ہے۔ 

ہرسال اس علاقے میں اونٹوں پر سوار ہوکر ریگستان کے مخصوص علاقے منگشا ماؤنٹینز کی سیر کرنا سیاحوں کا پسندیدہ مشغلہ ہے۔
گزشتہ برس سالانہ چھٹیوں کے پہلے روز 10 ہزار سے زائد سیاح اونٹوں کی سواری کےلیے یہاں آئے جبکہ گزرتے دنوں میں ان کی تعداد 20 ہزار یومیہ تک جاپہنچی۔ مذکورہ علاقے میں صرف سواری کےلیے 2400 اونٹوں موجود تھے۔ 

مزیدخبریں