کراچی میں آج پھر سورج آگ برسائے گا ، درجہ حرارت بڑھنے کا امکان

09:59 AM, 12 May, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی : کراچی والوتیاری کرلو موسم آج دوبارہ گرم ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق   کراچی میں آج دوبارہ درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔

ماہرین محکمہ موسمیات کے مطابق  شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ آج درجہ حرارت کو محسوس کرنے کی شدت 40 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ ہو سکتی ہے۔

بحیرہ عرب سے آنے والی نم ہواؤں سے مضافاتی علاقوں میں بادل بن سکتے ہیں۔

موسمیاتی تجزیہ کاروں کاکہنا ہےکہ  گڈاپ، تیسر ٹاؤن، بحریہ ٹاؤن، حب ڈیم اور نوری آباد میں بارش ہو سکتی ہے۔کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ 

مزیدخبریں