دوحہ: غزہ کا انتظام سنبھالنےکی اسرائیلی تجویز کو عرب ممالک نے مستردکردیا ہے اوراس بارے میں عرب ممالک نے امریکہ کو آگاہ کردیا ہے۔
عرب میڈیا کا کہنا ہےکہ اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے والے ممالک نے امریکا کو آگاہ کیا ہےکہ جنگ بندی کے بغیر غزہ میں اسرائیل کا کوئی کردار قبول نہیں کریں گے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے مصر اور قطر سمیت عرب ممالک کو غزہ پرکنٹرول میں شرکت کی تجویز دی تھی۔
دوسری جانب اسرائیلی کابینہ نے رفح حملے میں توسیع کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد اسرائیلی ٹینکوں نے رفح کو جنوب سے گھیرے میں لے لیا اور مشرقی حصے کے بعد وسطی رفح سے بھی فلسطینیوں کو نکلنے حکم دے دیا۔
حماس کا کہنا ہے کہ امریکہ مسلسل پردے ڈال رہا ہے، اقوام متحدہ، عالمی برادری ڈرنا چھوڑے اور غزہ میں حملے روکنے اور امداد فراہمی کے لیے اسرائیل پر دباؤ بڑھائے۔