اسلام آباد:رہنما پی ٹی آئی رؤف حسن کاکہنا ہےکہ ہمیں کوئی بھی حکومت سیاسی سپیس نہیں دے رہی، اب ہمارے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے ۔رہنما پی ٹی آئی رؤف حسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں کوئی بھی حکومت سیاسی سپیس نہیں دے رہی، اب ہمارے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے ۔
ان کاکہنا تھا کہ عوام باہر نکلے گی تو یہ حکومت پاؤں پر کھڑی نہیں رہے گی۔ ہمیں کوئی بھی حکومت سیاسی سپیس نہیں دے رہی، اب ہمارے پاس اب احتجاج کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے ۔ عوام باہر نکلے گی تو یہ حکومت پاؤں پر کھڑی نہیں رہے گی۔
رؤف حسن کا مزید کہنا تھا کہ مینڈیٹ چوروں سے ہم بات نہیں کریں گے گورنر کے پی مینڈیٹ چور ہیں علی امین گنڈا پور ان کےساتھ بالکل ٹھیک کر رہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مینڈیٹ چوروں کے ہاتھ میں حکومت دے کر پاکستان کو مفلوج کیا جارہا ہے ۔ ہم کسی کے ساتھ ڈیل کر کے بانی پی ٹی آئی کو جیل سے نہیں نکالنا چاہتے۔