راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ فوج میں کسی نے استعفیٰ دیا نہ حکم عدولی کی۔ فوج کو تقسیم کرنے کا خواب خواب ہی رہے گا ۔ فوج آرمی چیف کی قیادت میں متحد ہے اور رہے گی ۔
ڈی جی آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ مارشل لاء کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،۔ اندرونی اور بیرونی پروپیگنڈوں کے باوجود فوج متحد ہے ۔آرمی چیف اور پوری عسکری قیادت جمہوریت پر یقین رکھتی ہے۔
واضح رہے کہ کچھ ملک دشمنوں کی طرف سے پراپیگنڈا کیا جا رہا تھا کہ پاک فوج کے کچھ افسران نے استعفیٰ دیا ہے۔