مظفر آباد: عمران خان کے قریبی ساتھی اور سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا کہنا ہے کہ عمران خان خود غرض آدمی ہے۔ اپنے فائدے کے لیے کچھ بھی کرسکتا ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے سردار تنویر الیاس نے کہا کہ پی ٹی آئی کو فوج کا شکرگزار ہونا چاہیے کہ ہم پر فوج نے اپنا ہاتھ رکھا ۔ عمران خان ذہنی طور پر خود غرض ہیں، اپنی ذات کے لیے سب کچھ ملیا میٹ کرنا چاہتے ہیں،
انہوں نے الزام لگایا کہ عمران خان نے کہا ایک ارب لےکر اس بندے کادو ارب کا کام کروا دیں۔ ہم عمران خان کو تحریک انصاف سے باہر نکال دیں گے،۔