عمران خان کو عدالتی ریلیف ملنے پر مسلم لیگ ن کا احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان 

06:07 PM, 12 May, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :  عمران خان کی رہائی کی صورت میں مسلم لیگ ن نے بھرپور احتجاجی تحریک چلانے کا  عندیہ دے دیا ہے۔  پارٹی قیادت کو لاہور سمیت اہم شہروں میں فوری احتجاجی جلسوں کا ٹاسک دیدیا گیا۔

ذرائع  کے مطابق لاہور میں عوامی احتجاج  کی قیادت مریم نواز کریں گی۔ن لیگی  قیادت کو لاہور میں بڑا عوامی  شو کرنے کےلیے جگہ کے انتخاب کا   کہہ دیا ۔

لاہور کے علاوہ فیصل آباد سرگودھا گوجرانوالہ قصور ساہیوال  بہاولپور اور راول پنڈی میں بھی احتجاجی جلسے کئے جائیں گے ۔کے پی کے، کوئٹہ اور کراچی میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں