پولیس لائنز دھماکے میں زخمی ڈی ایس پی فضل الرحمن شہید 

05:54 PM, 12 May, 2023

نیوویب ڈیسک

پشاور : پولیس لائنز پشاور کے دھماکے میں زخمی ہونےوالے ڈی ایس پی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔  ڈی ایس پی فضل الرحمن دھماکے کے بعدسے اب تک لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی آئی سی یو میں زیر علاج تھے۔ دھماکے کے شہداءکی تعداد 86تک پہنچ گئی۔

30 جنوری کو پشاور کی پولیس لائنز میں ہونے والے دھماکے میں زخمی ڈی ایس پی فضل الرحمن تین ماہ سے زائد تک زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد آج انتقال کرگئے۔

 ڈی ایس پی فضل الرحمن دھماکے کے بعدسے اب تک لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی آئی سی یو میں زیر علاج تھے۔ دھماکے کے شہداءکی تعداد 86تک پہنچ گئی۔ مرحوم ڈی ایس پی کو ان کے آبائی علاقے منگاہ مردان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

مزیدخبریں