اسلام آباد:سپریم کورٹ میں پنجاب ، کے پی میں الیکشن کے معاملے پر نظر ثانی کی درخواست پر کیس 15 مئی کو سماعت کے لیے مقررکرلیا گیا ہے۔ درخواست پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا خصوصی بنچ 15 مئی کو سماعت کرے گا ۔
الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں پنجاب اور کے پی میں انتخابات کے کیس میں 14مئی کو الیکشن کے عدالتی فیصلے پر نظرثانی کے لیے درخواست دائر کی تھی۔ سپریم کورٹ نے پنجاب میں 14 مئی کو الیکشن کا حکم دیا ہوا ہے ۔
پنجاب، کے پی الیکشن کا معاملہ،نظر ثانی درخواست پرسماعت 15 مئی کو مقرر
05:40 PM, 12 May, 2023