واشنگٹن :امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین باب مینڈیز نے پاکستان کی موجودہ سیاسی صورت حال پرتشویش کا اظہارکیاہے ۔باب مینڈیز نے کہا پاکستان میں جاری کشیدگی کے خاتمے کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ انٹرنیٹ بند کرنا پاکستانی عوام کی آزادیوں بشمول انفارمیشن تک رسائی کو خطرناک حد تک دباتا ہے۔
قبل ازیں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے بھی پریس بریفنگ میں کہا پاکستان میں انٹرنیٹ کی بندش کو معلومات تک رسائی کے حق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہیں ۔
کسی ایک جماعت کو پسند یا ناپسند کرنے کے تاثر کی نفی کرتے ہیں ۔ پاکستان ہی کیا دنیا میں کہیں کوئی پسندیدہ امیدوار یا جماعت نہیں ہے۔ پاکستان میں مضبوط جمہوریت امریکا کے مفاد میں ہے۔