سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ عمران خان کو نان سٹاپ ریلیف دینے میں ایک پیج پر 

05:00 PM, 12 May, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : سپریم کورٹ کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ سے بھی عمران خان کو نان اسٹاپ ریلیف مل گیا ہے۔ القادر ٹرسٹ کیس، 9 مئی کے بعد درج ہونے والے مقدمات اور لاہور میں درج کسی بھی مقدمے 22 مئی تک گرفتاری سے روک دیا ہے۔ 

سپریم کورٹ کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ بھی عمران خان کو ریلیف دینے کے لیے ایک پیج پر ہیں۔ سپریم کورٹ نے عمران خان کی گرفتاری غیرقانونی قرار دے دی تھی اس کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی سپریم کورٹ کے حکم کو مدنظر رکھتے ہوئے عمران خان کو تمام مقدمات میں ریلیف دے دیا۔ 

اسلام آباد اور لاہور پولیس کو عمران خان گرفتار کرنے سے روکتے ہوئے ان کی سیکورٹی یقینی بنانے کا حکم دے دیا ہے۔ 

مزیدخبریں