اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ اور ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ جو کچھ ہوا عمران خان کےایما پر ہوا ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی نہیں کی جائے گی ۔ جو حرکتیں انہوں کی ہیں ان کا چہرہ واضح ہوگیا ہے ۔
حکومت کی طرف سے ان کوکوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔حکومت قانون کے مطابق اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کو پورا کرے گی۔ایمرجنسی کے نفاذ کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا ہے ۔
آپ لوٹ مار کریں، سرکاری عمارتوں پر چڑھائی کردیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔سہولت کاری کے ذرائع ایجاد ہورہےہیں۔دفاعی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے خلاف قانون اپنا راستہ لے گا۔اگر یہ معاملہ دراز ہوتا ہے تو انٹرنیٹ سروس کے بارے میں دو بارہ وزیر اعظم سے ہدایات لیں گے
۔آرٹیکل 232 جو ایمرجنسی کے حوالے سے اس پر ابھی فیصلہ نہیں ہواہے ۔یہ تو بہت آسان ہے کہ دو سو بندوں کو ٹرین کریں اور ہنگامہ آرائی کریں کوئی پوچھنے والا نہیں ہوگا۔