سٹاف لیول معاہدے سے قبل پاکستان کو دوست ممالک سے فنڈنگ کی یقین دہانی درکار : آئی ایم ایف

03:16 PM, 12 May, 2023

نیوویب ڈیسک

واشنگٹن:آئی ایم ایف ترجمان جولیئس کوزیک کا کہنا تھا سٹاف لیول معاہدے سے  پہلے پاکستان کو دوست ممالک سے فنڈنگ کی یقین دہانی درکار ہے۔ پاکستان کے بیرونی شراکت داروں کی طرف سے  طے کی گئی فنانسنگ خوش آئند  ہے  اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
ترجمان کے مطابق    9 ویں جائزے کی کامیابی کیلئے پاکستان کو اضافی فنڈز کی ضرورت ہے۔ حکام  پروگرام کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پاکستان کی معیشت جمود کا شکار ہے اورپاکستان کو  مالی ضروریات درپیش ہیں، پاکستان کو بیرونی ادائیگیوں میں سنگین مسائل کا سامنا ہے۔
پاکستان کی معیشت کو سیلاب سے سنگین نقصان پہنچا معیشت سبسڈیز اور ٹیکس کی مزید چھوٹ کی متحمل نہیں ہوسکتی۔

مزیدخبریں