کراچی:محکمہ موسمیات نے کراچی میں جمعہ اور ہفتے کو گرمی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کر دی ،محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بروز جمعہ اور ہفتے کوگرمی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے،دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقو ں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ میدانی علاقے شدید گرمی کے زیر اثر رہیں گے۔
محکمہ موسمیات نے پنجاب میں 15 مئی تک ہیٹ ویو جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ دوپہر کے بعد خطہ پوٹھوہار اور وسطی پنجاب میں آندھی کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری خود کو ہیٹ ویو سے بچائیں، ساتھ ہی پانی اور مشروبات کا استعمال زیادہ کریں، سر کو ڈھانپ کر رکھیں اور دن کے اوقات میں غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔