کراچی: کراچی کے علاقے صدر میں دھماکا ہوا ہے جس سے 6 گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔ دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
نیو نیوز کے مطابق دھماکے میں 6 گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی رینجرز ، پولیس اور ریسکیو کے ادارے موقع پر پہنچ گئے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہوا ۔دھماکا کچرے میں ہوا۔گاڑیوں اور عمارتوں کو نقصان پہنچا۔