مودی کو جواب دیتے ہوئے عمران خان تمہاری ٹانگیں کانپتی تھیں :فیصل کریم کنڈی 

10:59 PM, 12 May, 2022

 اسلام آباد :ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی تقریر پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمہاری تو مودی کو جواب دیتے ہوئے ٹانگیں کانپتی تھیں، مودی نے مقبوضہ کشمیر پر جارحیت کی تم بنی گالا میں بنکر میں چھپ گئے ۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا نیازی صاحب تم نے بھارتیوں کی طرف سے دیئے ہوئے چندے کا حق ادا کیا ، جی ہاں تمہیں اقتدار سے آصف علی زرداری نے نکالا۔

انہوں نے کہاکہ نیازی صاحب تمہیں جیل تو جانا ہی ہے وہاں حوروں والا ٹیکہ نہیں ملے گا، امریکی صدر کے ٹیلی فون سے متعلق بات پر فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا جو بائیڈن تم سے بات کرکے وقت ضائع نہیں کرنا چاہتے تھے ۔

مزیدخبریں