یوکرین کے بعد فن لینڈ کا نیٹو میں شمولیت کا فیصلہ ،روس کا سخت ردعمل

10:05 PM, 12 May, 2022

ماسکو:روس یوکرین جنگ جس نے نا صرف یورپ بلکہ پوری دنیا کا امن خطرے میں ڈال رکھا ہے وہیں امریکہ نے ایک اورانتہائی قدم اُٹھاتے ہوئے اس جنگ کو مزید ہوا دینے کیلئے فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت کا فیصلہ بھی سنا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق یوکرین کے بعد عالمی طاقتوں نے فن لینڈ کو نیٹو میں شمولیت کا فیصلہ سنا دیا جس کے بعد روس کا سخت ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے ،ذرائع کے مطابق فن لینڈ نے نیٹو میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ سویڈن بھی عنقریب اس بارے میں فیصلہ کرنے والا ہے۔

 روس نے ان ریاستوں کی مغربی دفاعی اتحاد میں شمولیت کو جارحیت قرار دیا ہے اور جوابی اقدامات کی دھمکی دی ہے۔واضح رہے اس سے قبل یوکرین نے بھی یہ ہی غلطی کی تھی جس کا خمیازہ آج یوکرین بھگت رہا ہے ۔

مزیدخبریں