لند ن میں پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد سے ملاقات کے بعد لیگی رہنمائوں نے کہا ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے،نوازشریف نے جو سوچ اور وژن دیا اتحادیوں سے مل کر اس پر عمل کریں گے۔
وفاقی وزرانے اپنے قائد میاں نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نوجوانوں کو گمراہ کر رہے ہیںلیکن ہمارے قائد نے ہمیں کہا کہ ان لوگوں کو افرا تفری اور انارکی پھیلانے کی ہر گز اجازت نہیں دینی ،جو کوئی بھی آئین اور قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کی کوشش کرے گا ان کیلئے زیر ٹالرینس ہو گا ۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے عمران خان ملک میں بدتمیزی کا کلچر متعارف کرا رہے ہیں، پوری قوم کو تقسیم اور نوجوانوں کو گمراہ کر رہے ہیں، اس طرح کی چیزوں کو روکنے کے لئے قائد نوازشریف کے ساتھ تفصیلی بات ہوئی، بطور لیڈر ہماری بہتر طریقےسے رہنمائی کی،ان کی رہنمائی میں اتحادیوں کے ساتھ ملکر ہم اقدامات اٹھائیں گے۔
انہوں نے کہا گزشتہ چار سالوں کے دوران جو گند پھیلایا گیا اس حوالے سے حکومت کو لیڈر شپ سے جو پالیسی لائن درکار تھی، آج اس پر تفصیلی بات ہوئی ہے، میاں نواز شریف نے بطور پارٹی لیڈر جو وژن دیا ہے، اس پر دیگر اتحادیوں کے ساتھ مل کر عمل درآمد کریں گے۔
قائد نواز شریف کی واضح پالیسی ہے کہ جس جس نے بھی آئین شکنی کی ہے اس کے خلاف ملک کے قانون کے مطابق آئینی تقاضوں کو پورا کیا جائے، آئین شکنی پر زیرو ٹالرینس ہے، ملک میں افراتفری اور انارکی پھیلانے کی قطعاً اجازت نہیں دی جائے گی۔
رانا ثنا اللہ نے کہا ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہےجس کیلئے نوازشریف کے دئیےوژن پر اتحادیوں کیساتھ ملکر عمل کریں گے۔
دوسری طرف احسن اقبال نے کہا پاکستان میں خانہ جنگی کی صورتحال پیدا کی جارہی ہے،تمام فیصلے اتحادیوں سے مشاورت کے ساتھ ہوں گے۔