معاشی بحران سے دوچار سری لنکا کے نئے وزیر اعظم کا اعلان ہو گیا 

08:51 PM, 12 May, 2022

کولمبو: معاشی  بحران سے دوچار سری لنکا میں  سیاستدان رانیل وکرم سنگھے کو  نیا وزیر اعظم مقرر کر دیا گیا ،73 سالہ رانیل وکرم سنگھے نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے صدر نے گزشتہ روز قوم سے خطاب میں اعلان کیا تھا کہ وہ اسی ہفتے ملک کے نئے وزیراعظم اور کابینہ کا اعلان کریں گے۔

 پورے ملک میں  شدید جھڑپوں میں متعدد افراد ہلاک بھی ہو چکے ہیں ۔ 

مزیدخبریں