ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو ڈھائی ارب ڈالر دینے پر رضا مند 

ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو ڈھائی ارب ڈالر دینے پر رضا مند 
سورس: File

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو ڈھائی ارب ڈالر مالی سپورٹ کرنے کا عندیہ دے دیا۔ کنٹری ڈائریکٹر  نے کہا کہ اے ڈی بی گورننس اور اصلاحاتی ایجنڈے سمیت فنانس سیکٹر کی ترقی  کے لئے تعاون فراہم کرسکتا ہے ۔ اے ڈی بی نے اگلے مالی سال کے لئے 2.5 بلین ڈالر کی اضافی امداد کا عندیہ بھی دیا۔اس میں سے ڈیڑھ سے 2 ارب ڈالر موجودی سال میں دستیاب ہو سکتے ہیں۔

وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا سے ایشیائی ترقیاتی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر یونگ یی کی ملاقات ہوئی۔ملاقات میں اے ڈی بی کے کنٹری ڈائریکٹر یونگ یی کی ٹیم بھی ملاقات میں موجود تھی۔

اس موقع پر وزیر مملکت نے  ڈاکٹر عائشہ غوث نے کہا کہ اے ڈی بی نے ہمیشہ اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کی پیروی میں مدد کی ہے۔ توانائی، تعلیم، مالیاتی اور قرضوں کے انتظام میں اے ڈی بی کی قابل اعتماد شراکت داری ہے۔ اس وقت پاکستان کو مختلف مالیاتی اور مالیاتی چیلنجز کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت معیشت کو جامع اور پائیدار ترقی کی راہ پر لانے کے لئے اصلاحاتی اقدامات پر کامت کر رہی ہے۔کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی نے وزیر مملکت کو اے ڈی بی کے پورٹ فولیو اور ملکی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔

کنٹری ڈائریکٹر  نے کہا کہ اے ڈی بی گورننس اور اصلاحاتی ایجنڈے سمیت فنانس سیکٹر کی ترقی  کے لئے تعاون فراہم کرسکتا ہے ۔اے ڈی بی نے اگلے مالی سال کے لئے 2.5 بلین ڈالر کی اضافی امداد کا عندیہ بھی دیا۔اس میں سے ڈیڑھ سے 2 ارب ڈالر موجودی سال میں دستیاب ہو سکتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں