اسلام آباد:سابق وزیر اعظم عمران خان نے ننھے بچے کی خواہش پوری کرتے ہوئے اُس سے بنی گالہ ہی بلا لیا ۔
تفصیلات کے مطابق جلسے میں ایک لمبا سفر طے کرکے آنے کے باوجود اپنے لیڈر سے ملاقات نہ ہونے پر افسردہ محمد ابوبکر کی عمران خان نے خواہش پوری کر دی ۔
چیئرمین تحریک انصاف کو جب اس بات کا معلوم ہو ا تو انہوں نے ننھے ابوبکر کو بنی گالہ ہی بلا لیا جہاں اُس سے ملاقات بھی کی اور اس کا حوصلہ بڑھایا ۔
محمد ابوبکر خان مروت لکی مروت سے ایبٹ آباد جلسہ میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر آیا تھا، جہاں اس نے عمران خان سے ملاقات کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا، تاہم سابق وزیر اعظم سے ملاقات نہ ہونے پر وہ آبدیدہ ہوگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔