اسلام آباد:سابق وزیر اعظم عمران خان نے ننھے بچے کی خواہش پوری کرتے ہوئے اُس سے بنی گالہ ہی بلا لیا ۔
تفصیلات کے مطابق جلسے میں ایک لمبا سفر طے کرکے آنے کے باوجود اپنے لیڈر سے ملاقات نہ ہونے پر افسردہ محمد ابوبکر کی عمران خان نے خواہش پوری کر دی ۔
چیئرمین تحریک انصاف کو جب اس بات کا معلوم ہو ا تو انہوں نے ننھے ابوبکر کو بنی گالہ ہی بلا لیا جہاں اُس سے ملاقات بھی کی اور اس کا حوصلہ بڑھایا ۔
محمد ابوبکر خان مروت لکی مروت سے ایبٹ آباد جلسہ میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر آیا تھا۔ بنی گالہ میں عمران خان نے اسکے جذبہ کو دیکھتے ہوئے بلایا اور عمران خان صاحب سے ملاقات اور آٹو گراف کے بعد اس کی خوشی قابل دیدنی ہے- #امپورٹڈ__حکومت__نامنظور pic.twitter.com/2uFACZLR4v
— PTI (@PTIofficial) May 12, 2022
محمد ابوبکر خان مروت لکی مروت سے ایبٹ آباد جلسہ میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر آیا تھا، جہاں اس نے عمران خان سے ملاقات کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا، تاہم سابق وزیر اعظم سے ملاقات نہ ہونے پر وہ آبدیدہ ہوگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔