اسلام آباد:اب گھبرانے کی ضرورت نہیں ،شہباز حکومت کا عوامی فلاح و بہبود کیلئے ایک اور بڑا فیصلہ سامنے آگیا جس کے تحت اب دو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ رکھنے کا جرم کرنے والوں کو بغیر کسی سزا کے ہی ریلیف دیا جا رہا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ رانا ثناء اللہ نے اہم فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ دو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ رکھنے کا جرم کرنے والوں کو بڑا ریلیف دیا جا رہا ہے ،حکومت نے دوشناختی کارڈ اور پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ایمنسٹی کا اعلان کر دیا ہے ،ایک کارڈ اور پاسپورٹ کسی قانونی کارروائی کے بغیر ختم کرانے کی سہولت دیدی گئی ہے ۔
انہوں نے کہا ملک بھر میں 38 ہزار سے زائد افراد کے پاس دو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ موجود ہیں ،ان افراد نے نادرا حکام کی ملی بھگت سے جعلسازی کی ،ان افراد نے جعلسازی سے دوسیٹزن شپ نمبر بھی حاصل کررکھے ہیں ،پہلے مرحلے میں ان 38 ہزار افراد کو بلیک لسٹ کردیا گیا ہے۔
ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق ان افراد کو ایک کارڈ اور پاسپورٹ بنوانے کی اجازت دی جارہی ہے ،قانون دو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ رکھنے پر تین سال سزا ہو سکتی ہے ،یہ سہولت مجرموں کو حاصل نہیں ہو گی ،وزارت داخلہ کا کہنا ہے ایمینسٹی سے فائدہ نا اٹھانے والوں کو سخت سزا، جیل جانا پڑے گا ۔