بھارت: شدید گرمی سے پرندے بھی نڈھال، حکام کی کھلے مقامات پرپانی رکھنے کی اپیل

بھارت: شدید گرمی سے پرندے بھی نڈھال، حکام کی کھلے مقامات پرپانی رکھنے کی اپیل

نئی دہلی: بھارت میں شدید گرمی کے باعث پرندے بھی نڈھال ہو گئے اور آسمان سے گرنے لگے،  حکام نے عوام سے پرندوں کے لئے پانی کا بندوبست کرنے کی اپیل کر دی۔

برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت کے مختلف علاقے گرمی کی شدید لہرکی لپیٹ میں ہیں۔بھارتی ریاست گجرات میں روزانہ پانی کی کمی کے باعث آسمان سے گرنے والے درجنوں پرندے اٹھائے جارہے ہیں۔امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ شدید گرمی سے متاثرہونے والوں پرندوں میں کبوتر، چیلیں اورطوطے شامل ہیں۔

گرمی کی لہر سے پانی کے وسائل خشک ہورہے ہیں جو نہ صرف انسانوں بلکہ جانوروں کے لئے بھی خطرے کا باعث ہے۔حکام نے عوام سے پرندوں کے لئے کھلے مقامات پرپانی رکھنے کی اپیل کی ہے۔

مصنف کے بارے میں