اسلام آباد: سابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز کے الزام پر ردِ عمل دیتے ہوئے لیگی نائب صدر سے ان رشتہ داروں کے نام مانگ لیے جن کو سابق وزیر کی جانب سے نوکریوں پر لگوایا گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے مریم نواز کے رشتہ داروں کو نوکریاں لگوانے کے الزام پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ ’ مریم نواز مجھے 24 گھنٹوں میں ان رشتہ داروں کا نام بتا دیں جن کو میں نے نوکریاں دیں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ’ ایسا نہ کرنے کے صورت میں میں ان کو لیگل نوٹس بجھوا رہا ہوں‘
واضح رہے کہ مریم نواز نے آج میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اور پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں رشتہ داروں کو نوکریوں پر لگوایا۔