لاہور: صوبہ پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی وزارت اعلیٰ ختم ہونے کے بعد پنجاب اسمبلی کی ویب سائٹ پر تاحال ’لیڈر آف ہاؤس‘ کے طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار کی پنجاب میں وزارت اعلیٰ تو ختم ہو گئی تاہم پنجاب اسمبلی کی ویب سائٹ پر وہ تاحال لیڈر آف ہاؤس ہی موجود ہیں جس کو اب تک تبدیل نہیں کیا گیا اور سرکاری ویب سائٹ پر پنجاب کے موجودہ وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کا نام موجود نہیں ہے۔
سرکاری ویب سائٹ پر عثمان بزدار کو 2018 لیکر تاحال لیڈر آف ہاؤس لکھا گیا ہے جبکہ حمزہ شہباز کا نام اب تک تبدیل نہیں کیا گیا ہے۔
دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی عثمان بزدار کی ٹیم کی جانب سے چلائے جانے والے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر انہیں اب تک وزیراعلیٰ ہی لکھا گیا ہے اور اس میں سابق کا اضافہ نہیں ہوا۔