اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جہلم جلسے میں چوکیدار کا لفظ جس کے لیے استعمال کیا اس کو معلوم ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ سے ہر قسم کی توقع کی جاسکتی ہے، وزیر قانون پڑھا لکھا بندہ ہے تارڑ سے یہ امید نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ مسجد نبوی کے احاطے میں جو ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا یہ لوگ جس جگہ جاتے ہیں یہی نعرے لگاتے ہیں، لوگوں کے جذبات ہیں جو نعروں کی شکل میں باہر نکلتے ہیں۔ انکا کہناتھا کہ عمران خان سعودیہ عرب میں پاکستانیوں کو آزاد کروا رہا ہے آپ گرفتار کروا رہے ہیں۔ سابق وزیر نے کہا کہ جج صاحب کو بھی بتادیا کہ پارلیمان سےمستعفی ہوچکے ہیں اب الیکشن کے بعد ہی پارلیمان میں جائیں گے۔ انہوں نے جہلم جلسے میں چوکیدار کے لفظ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جس کیلئے یہ لفظ استعمال کیا اس کو معلوم ہے۔
فواد چودھری پر صحافیوں نے چوکیدار سے متعلق سوالات کی بوچھاڑ کردی،آخری سوال کیا چوکیداروں سے ملاقات جاری ہیں تو فواد چوہدری نے کیا جواب دیا۔۔ pic.twitter.com/WZZV4prSDe
— imran waseem (@imranwaseem92) May 12, 2022
دریں اثنافواد چوہدری سے ایک صحافی نے سوال پوچھا کہ کیا آپ نے چوکیداروں سے ملاقاتیں جاری رکھی ہوئی ہیں ؟ جس پر فواد چوہدری نے جواب کے بجائے مسکراہٹ دینا ہی مناسب سمجھا اور ہنستے ہوئے آگے کی طرف چل دیئے ۔