رابی پیرزادہ کا عامر لیاقت اور دانیہ کے معاملے پر ردِعمل

11:51 AM, 12 May, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی:  انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے دوری اختیار کرنے والی سابقہ گلوکارہ رابی پیر زادہ نے عامر لیاقت اور دانیہ ملک کے معاملے پر  ڈھکے چھپے  الفاظ میں اپنے ردِعمل کا اظہار کر دیا۔

  

رابی پیر زادہ نے  سوشل میڈیا پر عامر لیاقت کا نام لیے بغیر  کہا کہ دین کی مجھ سے زیادہ سمجھ رکھنے والوں کو کیا ڈر نہیں لگتا؟ انہوں نے لکھا کہ شادی ایک بہت محترم رشتہ ہے ، اسے سرکس نہ بنائیں۔

انہوں نے عامر لیاقت کو پیغام پہنچانے کیلئے اداکارہ  سجل علی  اور احد رضا میر کے ذکر کیا جنہوں نے تعلقات میں خرابی کے باجود ایک دوسرے پر الزامات نہیں لگائے اور نہ ہی کردار کشی کی بلکہ خاموشی کو برقرار رکھا۔ 

خیال رہے کہ عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک نے ان پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے عدالت میں خلع کیلئے درخواست دائر کر رکھی ہے۔

مزیدخبریں