پائلٹ کی طبعیت اچانک خراب، مسافر نے طیارے کو بحفاظت اتار لیا

10:16 AM, 12 May, 2022

نیوویب ڈیسک

واشنگٹن: امریکہ میں پرواز کے دوران  پائلٹ کی طبعیت اچانک خراب ہونے کے باعث ہوابازی کا تجربہ نہ رکھنے والا مسافر نے  ایک چھوٹے طیارے کو بحفاظت  رن وے پر اتار لیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست فلوریڈا میں  پام بیچ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر طیارے کے اتارے جانے میں ایئر ٹریفک کنٹرول نے مذکورہ مسافر کی مدد کی۔پائلٹ کی طبعیت خراب ہونے کے بعد جہاز کا کنٹرول سنبھالنے والے مسافر نے ٹریفک کنٹرول کو آگاہ کیا  کہ اسے خطرناک صورت حال کا سامنا ہے۔ مسافر نے کنٹرول ٹاور کو بتایا کہ "میرا طیارہ گرفت میں نہیں ہے اور مجھے جہاز کو اڑانے کا کوئی تجربہ نہیں۔

جس پر ایئر ٹریفک کنٹرول نے مسافر کو معاونت فراہم اور بالآخر  مدد اور رہ نمائی سے طیارہ محفوظ طریقے سے ناتجربہ کار مسافر نے ہوائی اڈے پر اتار لیا۔

ہوابازی کے امریکی ماہر جون نینس نے اس واقعے پر حیرانی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ یہ میں پہلی مرتبہ سن رہا ہوں کہ طیارہ کسی ایسے شخص نے لینڈ کروا لیا جو اس کا اڑانے کا بالکل تجربہ نہیں رکھتا تھا۔

مزیدخبریں