شمالی کوریا میں پہلے کورونا وائرس کے کیس کی تصدیق، نیشنل ایمرجنسی نافذ

09:50 AM, 12 May, 2022

نیوویب ڈیسک

پیانگ یانگ: شمالی کوریا کی حکومت نے پہلی مرتبہ ملک میں ایک کورونا کیس کی تصدیق کی ہے اور اس کیساتھ ہی ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ 
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق شمالی کوریا نے کورونا وبا کے آغاز سے اب تک ملک میں کورونا کیسز کی موجودگی سے انکار کیا ہے تاہم اب کورونا کا ایک کیس سامنے آ گیا ہے اور کورین حکومت نے اس کی تصدیق کی ہے۔ 
شمالی کوریا کے رہنماءکم جون ان نے کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد ملک میں نیشنل ایمرجنسی نافذ کر دی ہے کیونکہ حکام کا ماننا ہے کہ ملک بھر میں متعدد افراد کورونا وائرس کے ویرئنٹ اومی کرون سے متاثر ہیں۔
شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے کورونا وبا کو پھیلنے سے متعلق ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کوپھیلنے سے روکنے کیلئے فوری اورموثر اقدامات کئے جائیں گے۔
رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کے پاس کورونا سے بچاؤ کی ویکسین نہیں ہے کیونکہ کم جونگ ان کی حکومت نے عالمی ادارہ صحت، چین اورروس کی جانب سے کورونا ویکسین کی فراہمی کی پیشکش کو مسترد کردیا تھا۔

مزیدخبریں