ریحام خان کو عمران خان پر تنقید کرنا مہنگا پڑ گیا

ریحام خان کو عمران خان پر تنقید کرنا مہنگا پڑ گیا

لاہور:ریحام خان  کو سابق وزیر اعظم اور چیئر مین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان پر تنقید کرنا مہنگا پڑ گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ مشی خان نے عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا، ریحام خان نے سابق وزیراعظم عمران خان کی عوام سے خطاب سے پہلے بال سنوارنے کی وائرل ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ ہینڈسم نہ بنے گا دوبارہ ۔‘

ریحام خان کے اس تبصرے پر اداکارہ مشی خان نے  ردعمل دیا اور لکھا کہ’ اور تم کو ایسا موقع ملے گا نہ دوبارہ تو فکر نہیں اور ذکر نہیں ۔‘

مشی خان نے ریحام خان کی ایک اور طنزیہ ٹوئٹ پر بھی انہیں ایسے ہی نشانے پر رکھا اور  تنقید کا نشانہ بنایا ۔

ایک ٹوئٹ میں ریحام خان نے لکھا کہ عمران خان کے حامیوں کو سمجھنا چاہئے کہ جیسے گدھے پر لکیریں لگانے سے وہ زیبرا نہیں بن سکتا ویسے ہی نااہل سلیکٹڈ کبھی کارکردگی نہیں دکھا سکتا، یہ صرف انتشار پھیلا سکتا ہے۔

جس پر مشی خان نے لکھا کہ’عمران خان کو تاکنے کے علاوہ آپ کی خصوصیت کیا ہے ۔۔۔ صبح عمران خان ، شام عمران خان ۔۔۔ صحت کا پیغام عمران خان ؟‘۔
https://twitter.com/mishilicious/status/1523671199615569920?s=20&t=3F1z7D0L4D7NwLiDTFE96A

مصنف کے بارے میں