نازیبا ویڈیو پر عامرلیاقت کا ردعمل آگیا

08:10 AM, 12 May, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کا  نازیبا ویڈیوز لیک ہونے پر ردعمل سامنے آگیا ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عامر لیاقت حسین نے اپنی سلسلہ وار ٹوئٹ میں لکھا  کہ  پوچھا جا رہا ہے کہ برہنہ ویڈیوز پر آپ کاکیا مؤقف  ہے؟ جواب یہ ہے کہ میں رضائے الٰہی اور خوشنودی رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی خاطر عزتوں کے محافظ کو گواہ بنا کر دانیہ کو معاف کرتا ہوں اور اللہ سے ملتجی ہوں وہ بھی اسے معاف فرما دے۔

عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ ان لبرلز کی منافقت کی لاج رکھناچاہتاہوں جوویڈیوز کے جاری ہوتے ہی عورت کی عزت کی حفاظت کے نام پر موم بتیاں جلانا شروع کریں گے! چہرہ المصور نے بنایا ہے میرا استحقاق نہیں چہرہ گندا کروں، سب سے بڑھ کریہ میں شہنشاہِ درگزر کا اُمتی ہوں پھردرگزرکروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ جو حواس باختہ لڑکی کی جانب سے مبینہ ویڈیو پر شو، پروگرامز کررہے اور خبریں بنارہے ہیں ،انتظار کریں گرفت شدید ہوگی اور مزید ہوگی ،طاقتیں تمہاری ہیں اور خدا ہمارا ہے ،عکس پہ نہ اتراؤ آئینہ ہمارا ہے، کچھ حاسدکچھ دشمن اور کچھ شکست کے مارے ہیں، عامرلیاقت واپس آئے گا۔

واضح عامرلیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک  کی جانب سے  خلع کیلئے عدالت سے رجوع کرنے کے بعد سے دونوں طرف سے الزامات کا بھرپورسلسلہ جاری ہے اور اسی دوران دانیہ ملک کے آڈیو میسجز اور عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز بھی انٹرنیٹ پر لیک ہو چکی ہیں۔

مزیدخبریں