نئی دہلی ، معروف بھارتی اداکار مارن کورونا کے باعث چل بسے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 48 سالہ مارن میں گزشتہ دنوں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد وہ گھر پر ہی قرنطینہ میں تھے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ طبیعت خراب ہونے پر انہیں چنئی کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا ان کا علاج جاری تھا ان کی طبعیت ایسی بگڑی کہ پھر وہ سنبھل نہ پائے ۔
اداکار مارن نے کئی سپر ہٹ فلمیں کی ہیں جن میں سے متعدد فلموں میں معاون اداکار کا کردار ادا کیا ہے جبکہ اپنی جاندار اداکاری کے باعث شہرت حاصل کی۔
مارن کے انتقال پر بھارتی فلم نگری میں سوگ کی فضا ہے اور متعدد اداکاروں نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔