لندن میں نیٹ پریکٹس کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے کرکٹر جاں بحق ہوگیا

لندن میں نیٹ پریکٹس کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے کرکٹر جاں بحق ہوگیا
سورس: file photo

لندن ،انگلینڈ میں نیٹ پریکٹس کے دوران بیٹسمین حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگیا ۔ 

افسوسناک واقعہ  انگلینڈ میں پیش آیا جہاں ناٹنگھم شائر کے بلے باز جوشوآ ڈاونی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ناٹنگھم شائر کے بلے باز جوشوآ ڈاونی نیٹ پریکٹس میں مصروف تھے کہ انہیں دل کا دورہ پڑ اور وہ بے ہوش ہوگئے، پریکٹس کے دوران موجود کھلاڑیوں نے فوری طور پر ایمبولینس طلب کی، جب انہیں اسپتال لے جانے کے لئے ایمبولینس میں منتقل کیا گیا تو اس وقت تک وہ انتقال کرچکے تھے۔ کرکٹر جوشوآ ڈاونی کی عمر صرف چوبیس سال تھی، جوشوآ ڈاونی کرکٹر کے ساتھ ساتھ ایک ٹیچر بھی تھے، حال ہی میں انہوں نے لیورپول یونیورسٹی سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کی تھی۔

جوشوآ ڈاونی کے اچانک انتقال پر ان کے اہل خانہ اور ساتھی کرکٹر صدمے سے نڈھال ہیں۔