ممبئی ،عام طورپر یہ ہی تاثر پایا جاتا ہے کہ بھارت سے تعلق رکھنے والے افراد اسرائیل کو سپورٹ کرتے ہیں لیکن کبھی کبھی یہ تاثر غلط بھی ثابت ہوجاتا ہے جیسے کل رات ہوا ۔
بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے فلسطینیوں کے حق میں ٹویٹ کیا کی ۔ وہ ٹاپ ٹرینڈ میں چلی گئیں ۔
Dear Israel.. If the Indian right wing is supporting you.. you know you are doing something wrong! Damn wrong. ????????????#IndiaWithIsrael #FreePalestine
— Swara Bhasker (@ReallySwara) May 11, 2021
بالی وڈ اداکارہ سوارا بھاسکر ان دنوں ٹوئٹر پر اسرائیل کے خلاف متحرک دکھائی دے رہی ہیں ۔اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر حالیہ حملوں اور مظالم کے بعد سوارا بھاسکر نے 9 مئی کے بعد صیہونی مخالف ٹوئٹس کرنا شروع کیں اور 11 مئی کو متعدد ٹوئٹس کرنے کے بعد وہ بھارت میں ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ میں آگئیں۔
سوارا بھاسکر نے اگرچہ خود ایک درجن سے بھی کم ٹوئٹس کیں مگر ان کی جانب سے فلسطینیوں کی حمایت میں کی جانے والی ٹوئٹس پر جہاں لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا، وہیں بعض لوگوں ان کی تعریف بھی کی، جس وجہ سے وہ 11 مئی کو ٹاپ ٹرینڈز میں آگئیں۔