اسلام آباد : شوال المکرم کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج وزارت مذہبی امور میں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا محمد عبدالخبیر آزاد کریں گے ، اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے اراکین شرکت کریں گے۔
اجلاس میں وزارت مذہبی امور ،وزارت سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی ، محکمہ سپارکو اور محکمہ موسمیات کے نمائندگان بھی شریک ہونگے ،زونل کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈ کوارٹر اور صوبوں میں منعقد ہوں گے۔
شوال المکرم کے چاند کو دیکھنے کیلئے پور ے ملک سے شہادتوں کا سلسلہ جاری رہے گا عیدالفطر کے چاند کا فیصلہ شرعی اصولوں کے مطابق کیا جائے گا۔
مولانا عبدالخبیرآزاد اجلاس کے اختتام پر عید الفطر کے اجتماعات کے سلسلے میں کرونا ایس او پیز سے متعلق بھی اہم اعلان کریں گے۔ سعودی عرب میں گذشتہ روز ماہ شوال کا چاند نظر نہیں ایا تھاسعودی عرب میں عید الفطر تیرہ مئی کو ہو گی۔