نسلی امتیاز،این بی سی کا 'گولڈن گلوب ایوارڈز 2022' کی تقریب نشر کرنے سے انکار

11:14 AM, 12 May, 2021

لندن : آسکرز کے بعد انٹرٹینمنٹ کی دنیا کے دوسرے سب سے بڑے ایوارڈز گولڈن گلوب کے نشریاتی پارٹنر 'این بی سی' نے 2022 کی تقریب نشر کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ 

 ایوارڈ کے حق دار کا انتخاب کرنے والی 87 رکنی ہالی وڈ فارن پریس ایسوسی ایشن میں ایک بھی سیاہ فام رکن نہ ہونے پر اسے تنقید کا سامنا تھا۔  این بی سی کا کہنا ہے کہ وعدے پورے کرنے پر وہ 2023 ایوارڈز کی تقریب کو نشر کرسکتے ہیں۔ 

​امریکی ٹیلی ویژن نیٹ ورک 'این بی سی' کی جانب سے یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے ،جب اس ایسوسی ایشن نے نسلی امتیاز کے تنازع کے حل کے لیے اصلاحات لانے اور سیاہ فام افراد کی بھرتیوں کا اعلان کیا تھا۔

مزیدخبریں