آبنائے ہرمز میں ایرانی کشتیوں پر امریکی جہاز سے فائرنگ

12:08 AM, 12 May, 2021

واشنگٹن ،تیل کی تجارت کے لیے انتہائی اہم آبی گزرگاہ آبنائے ہرمُز  میں امریکی  بحریہ کے جہاز سے ایرانی کشتیوں پر انتباہی فائرنگ کی گئی ہے۔

امریکی محکمہ دفاع پیٹاگون کا کہنا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کی درجن سے زائد تیز رفتار مسلح کشتیاں امریکی آب دوز کے قریب پہنچ گئی تھیں۔

 امریکی جہاز سے ان کشتیوں کو وارننگ کے طور  30 فائر  کیےگئے جس کےبعد ایرانی کشتیاں واپس چلی گئیں ۔

 خیال رہے کہ دنیا بھر کو فراہم کیا جانے والا 40 فیصد خام تیل خلیج فارس کے شمال میں واقع آبنائے ہرمُز سے ہوکر گزرتا ہے۔اس علاقے میں امریکی بحری جہاز یو ایس ایس مونٹیری بحری بیڑے کے ساتھ موجود ہے جو کہ علاقے کی حفاظت پر مامور ہے۔

مزیدخبریں