دبئی سے وطن واپس آنے کیلئے 5 ہزار حاملہ پاکستانی خواتین نے رجسٹریشن کرا لی

10:51 AM, 12 May, 2020

دبئی: دبئی میں قیام پذیر تقریباً 5 ہزار حاملہ پاکستانی خواتین نے وطن واپسی کے لیے رجسٹریشن کرالی۔دبئی میں پاکستانی قونصل خانے کے مطابق 2 ہزار بیمار افراد بھی فوری انخلاء کی درخواست کے ساتھ رجسٹریشن کرا چکے ہیں اور بڑی تعداد میں خواتین نے بھی وطن واپسی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

قونصل خانے کا بتانا ہے کہ دبئی میں 63 ہزار سے زائد پاکستانی وطن واپسی کے خواہش مند ہیں، 6 ہزار سے زائد افراد ’اسپیشل فلائٹس‘ سے پاکستان پہنچ چکے ہیں جب کہ  متعدد مستحق افراد کو وطن واپسی کا مفت ٹکٹ بھی دیا گیا ہے۔

پاکستانی سفارتی حکام نے اس امید کا اظہار کیا ہےکہ اگلے ماہ سے اسپشل فلائٹس کی تعداد میں اضافہ ہو جائے گا اور  عیدالفطر کے بعد ریگولر پروازیں چلنے کا امکان ہے۔

قونصل خانے کے مطابق نوکریوں سے برخاست ہونے والے 23 ہزار پاکستانی وطن واپسی کے متمنی ہیں،  17 ہزار پاکستانی سیاح ہیں جب کہ زیادہ ترافراد نوکری کی تلاش میں آئے تھے جو کورونا کےسبب نارمل ائیرآپریشن بند ہونے سے دبئی میں پھنس گئے۔

مزیدخبریں