قربانیاں یاد دلاتی ہیں جمہوریت کیلیے کوشاں رہنا ہوگا، سانحہ 12مئی پر مریم نواز کا پیغام

11:42 PM, 12 May, 2019

لاہور:مریم نواز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سانحہ 12مئی 2007 جیسی قربانیاں یاد دلاتی ہیں کہ ہمیں مادروطن میں جمہوریت کیلیے کوشاں رہنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ، پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سانحہ 12مئی 2007 نے مشرف مارشل لا کے چہرے کو بے نقاب کیا،تاریخ نے ثابت کیا ہے کہ ڈکٹیٹرشپ یا آمروں کا پاکستان میں کوئی مستقبل نہیں ہے.

12  مئی جیسے واقعات معلوم ہوتا ہے کہ یہ سفر ختم نہیں ہوا، قربانیاں یاد دلاتی ہیں ہمیں مادروطن میں جمہوریت کیلیے کوشاں رہنا ہوگا۔

مزیدخبریں