پاکستان کرکٹ بورڈ نے جونیئر سلیکشن کمیٹی کو فارغ کر دیا

11:52 AM, 12 May, 2019

کراچی:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جونیئر سلیکشن کمیٹی کو فارغ کر دیا ہے اور اگلے ماہ نئی جونیئر سلیکشن کمیٹی کا انتخاب کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق باسط علی کی سربراہی میں کام کرنے والی جونیئر سلیکشن کمیٹی کا معاہدہ 5 مئی تک کا تھا جس کی مدت پوری ہونے کے بعد اس معاہدے میں توسیع نہیں کی گئی، لہٰذا کمیٹی کو فارغ کر دیا گیا ہے اور اب اگلے ماہ نئی جونیئر سلیکشن کمیٹی کا انتخاب کیا جائے گا۔

باسط علی کے علاوہ فرخ زمان، عامر نذیر، علی ضیاءاور ثنااللہ بلوچ جونیئر سلیکشن کمیٹی کے ممبران میں شامل تھے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ انضمام الحق کی سربراہی میں کام کرنے والی قومی سینئر سلیکشن کمیٹی کا معاہدہ 25 اپریل تک تھا لیکن ان کے اراکین کے معاہدوں میں جولائی کے وسط تک توسیع کردی گئی تھی۔

مزیدخبریں