نواز شریف ممبئی حملوں کا الزام پاکستان پر لگاتا ہے: شیخ رشید

10:10 PM, 12 May, 2018

کراچی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف ممبئی حملوں کا الزام پاکستان پر لگاتا ہے۔

کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کراچی کسی کے باپ کی میراث نہیں کراچی سب لوگوں کا ہے، سانحہ 12 مئی کی جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے اور ذمے داروں کو گرفتار کیا جانا چاہیے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پاکستان کے خلاف پہلی ٹیسٹ اننگز کے بعد کرکٹ چھوڑنے کا سوچنے لگا تھا: ٹنڈولکر
انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف ممبئی حملوں کا الزام پاکستان پر لگاتا ہے، دنیا کی سازش ہے کہ عدلیہ اور فوج کو کمزور کیا جائے۔ پاکستان میں بجلی، گیس اور پانی نہیں، ملک میں ریلوے اور اسٹیل مل نہیں چل رہی، نواز شریف حکومت نے سارا قرضہ ڈالرز میں لیا۔ اگر پاکستان کو بچانا ہے تو عمران خان آخری آپشن ہے، ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے عمران خان کا ساتھ دیں۔ صرف سیلفیوں کیلئے نہیں پاکستان کیلئے عمران خان کے ساتھ آؤ۔

یہ خبر بھی پڑھیں: عوام غلط فیصلے کو ووٹ کی طاقت سے بدل دیتے ہیں: مشاہد حسین
  

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں