تاریخی ٹیسٹ: پاکستانی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی

09:26 PM, 12 May, 2018

ڈبلن : آئرلینڈ کیخلاف تاریخی ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح لڑکھڑا گئی ہے۔

 ہفتے کے روز میچ کے دوسرے دن ٹاس ہوا جو آئرلینڈ کے کپتان نے جیت لیا۔ آئرلینڈ نے ٹاس جیت کے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔ پاکستان کی بیٹنگ لائن آئرلینڈ جیسی کمزور ٹیم کے باولنگ اٹیک کے سامنے بھی لڑکھڑا گئی۔ چائے کے وقفے سے قبل پاکستان محض 163 رنز پر 6 وکٹیں گنوا بیٹھا ہے۔ اسد شفیق کے علاوہ کوئی دوسرا بلے باز قابل قدر بیٹنگ نہیں کر سکا۔ آخری اطلاعات تک کریز پر اس وقت شاداب خان اور فہیم اشرف موجود ہیں۔ دونوں کھلاڑیوں سے امید کی جا رہے کہ وہ پاکستان کا اسکور قبل دفاع پوزیشن تک لے جائیں۔ 

واضح رہے کہ ڈبلن میں کھیلے جانا والا ٹیسٹ میچ آئرلینڈ کی کرکٹ کی تاریخ کا پہلا ٹیسٹ میچ ہے۔ میچ کا آغاز کل سے ہونا تھا تاہم میچ کا پہلا روز بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا۔ 
 

مزیدخبریں