میری عمر پر نہ جائیں تین نسلوں کی کامیابیوں، قربانیوں کا نچوڑ ہوں: بلاول بھٹو

میری عمر پر نہ جائیں تین نسلوں کی کامیابیوں، قربانیوں کا نچوڑ ہوں: بلاول بھٹو

کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آزاد عدلیہ کی جدوجہد میں پیپلز پارٹی کے کارکن شہید ہوئے۔

بلاول بھٹو زرداری نے باغ جناح جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے کراچی کا امن تباہ کرنے کی کوشش کی، ہم نے جلسہ کرنے کیلئے تمام قانونی تقاضے پورے کیے، شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے حکیم سعید گراونڈ میں جلسے کا اعلان کیا۔ کوئی فسادی ہمیں شہداء کی یاد منانے سے روک نہیں سکتا۔ ہم شہدا کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور انصاف کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: عوام غلط فیصلے کو ووٹ کی طاقت سے بدل دیتے ہیں: مشاہد حسین
 خطاب کے دوران بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان کی گڈ گورننس کا حال یہ ہے کہ انہوں نے خیبر پختونخوا حکومت میں دوہرا معیار رکھا ہوا ہے، ایک نہیں دو خیبر پختوا ہیں۔ انہوں نے کہا کراچی بھی آپ کا ہے، لاڑکانہ بھی اور پشاور بھی آپکا ہی ہے۔ عمران خان حکومت نے ایک بھی یونیورسٹی نہیں بنائی چلیں ہیں نیا پاکستان بنانے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ہتک عزت کے تحت قانونی درخواست دینے کا ارادہ رکھتے ہیں: مریم اورنگزیب
 انہوں نے مزید کہا کہ 11 سال بعد مشرف کے دوسرے حواریوں نے ہم پر ایک بار پھر حملہ کیا، 12 مئی 2007 کو مشرف کے حواریوں نے ہمارے کارکن شہید کیے تھے۔ کراچی والے عمران کی صورت نیا بانی ایم کیوایم برداشت نہیں کرینگے۔ آج 12 مئی ہے جب ایک آمر نے مکا لہرایا، دہشت گردوں کی بندوق اٹھی اور لاشوں کے ڈھیر لگ گئے۔ آمر قہقہے لگا رہا تھا اور کراچی کے گھروں سے لاشیں اٹھ رہی تھیں

بلاول بھٹو نے کہا کہ میری عمر پر نہ جائیں تین نسلوں کی کامیابیوں اور قربانیوں کا نچوڑ ہوں۔ کراچی میں کچرے کی ذمہ دار ایم کیوا یم ہے، ایم کیو ایم والے لسانیت کے نام پر گمراہ کرتے رہے۔ سچ کی طاقت ہمارے ساتھ تھی اور رہے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں