جیکولین فرنینڈس کار حادثے میں زخمی ہو گئیں

08:13 PM, 12 May, 2018

ممبئی : بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کرنے والی سری لنکن بیوٹی جیکولین فرنینڈس کار کے حادثہ میں زخمی ہوگئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہیں معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ اداکارہ جیکولین فرنانڈس سلمان خان کی رہائش پر ہونے والی ایک پارٹی سے واپس جارہی تھیں کہ کار رکشے سے جاٹکرائی۔ اداکارہ ڈرائیور کے ہمراہ تھیں۔رکشے سے ٹکر پران کی گاڑی شدید متاثر ہوئی تاہم اداکارہ کو زیادہ چوٹیں نہیں آئیں۔

یاد رہے کہ جیکولین فرنینڈس ان دنوں ہدایت کارو کوریوگرافر ریمو ڈی سوزاکی فلم’ریس3‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیںاور بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان مرکزی کرادراداکررہی ہیں، جب کہ دیگر کاسٹ میں اداکار انیل کپور، بوبی دیول، ڈیزی شاہ اور ثاقب سلیم شامل ہیں۔ فلم اگلے ماہ 15 جون کو ریلیز کی جائے گی۔
لائک کریںفالو کریں

مزیدخبریں