نئے صوبوں کی آوازیں لگانے والے ڈرامہ کر رہے ہیں، جاوید ہاشمی

07:25 PM, 12 May, 2018

ملتان : مسلم لیگ(ن) کے رہنما جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کی آوازیں لگانے والے ووٹ کے حصول کیلئے ڈرامہ لگا رہے ہیں۔

ملتان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ گزشتہ روز ملتان میں مسلم لیگ(ن) کا جلسہ امید سے زیادہ اچھا اور کامیاب رہا،میری (ن) لیگ میں شمولیت پر میرے قائد نوازشریف نے میرا شکریہ ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آجکل نئے صوبوں کے قیام کی آواز اٹھائی جارہی ہے اور ملک میں نئے صوبے بننے چاہئیں،اس سے ملک مضبوط ہوگا لیکن حقیقت میں ابھی نئے صوبوں کی آوازیں لگانے والے ووٹ کے حصول کیلئے ڈرامہ لگا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔شمولیت کا اعلان نہیں کرتا ، شروع سے ہی ن لیگ میں ہوں، جاوید ہاشمی

جاوید ہاشمی نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ عدلیہ کی آزادی کی بات کی ہے اور عدلیہ کی آزادی کیلئے سول سوسائٹی کا ساتھ دیا ہے،آج بھی عدلیہ کو مشکل حالات کا سامنا ہے۔

مزیدخبریں