کینیا میں بڑا ڈیم ٹوٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 45 تک جا پہنچی

07:08 PM, 12 May, 2018

نیروبی : کینیا میں بڑا ڈیم ٹوٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 45 تک جا پہنچی ہے جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کینیا میں بڑا ڈیم ٹوٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 45 ہو گئی ہے ، ڈیم ٹوٹنے کے باعث کافی زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ سینکڑوں افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیئے:پائلٹس جعلی ڈگری کیس: ایئربلیو پر50ہزار شاہین اور ایئر پر ایک لاکھ روپے جرمانہ

ابتدائی اطلاعت کے مطابق ڈیم پہاڑی پر تعمیر کیا گیا تھا جس کی ایک دیوار منہدم ہونے سے ہزاروں لیٹر پانی اپنے نیچے موجود بستیاں اپنے ساتھ بہا لے گیا۔

کینیا کے میڈٰیا کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کیونکہ سینکڑوں افراد تاحال لاپتہ ہیں ، زندہ ہے یا مردہ کوئی اطلاع نہیں ہے۔

لاپتہ افراد کو ڈھونڈنے کے لیے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا ہے ابھی تک خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کی جا سکی ہے ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق دو سو ملین لیٹر پانی ڈیم سے خارج ہوا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں