کرنل جوزف کو واپسی کی اجازت نہ ملی ، طیارہ واپس لوٹ گیا

06:24 PM, 12 May, 2018

اسلام آباد : ایف آئی اے نے امریکی سفارتکار کرنل جوزف کو ملک سے باہر جانے کی اجازت نہ دی۔جس کے بعد  امریکی سفاتکار کرنل جوزف کو لے جانے کےلیے آنے والا امریکہ کا خصوصی طیارہ سی ون 30 نور خان ائیر بیس سے روانہ ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکہ کے خصوصی طیارے نے نور خان ائیر بیس پر چار گھنٹے انتظار کیا جس کے بعد نور خان ائیر بیس اسلام آباد سے بگرام ائیر بیس افغانستان روانہ ہو گیا۔ قبل ازیں ایف آئی اے نے نوجوان کی موٹر سائیکل کو گاڑی سے ٹکر مارنے والے کرنل جوزف کا پاسپورٹ تحویل میں لے لیا تھا۔ امریکی طیارے کی نور خان ائیر بیس آمد کے بعد کرنل جوزف کا آج پاکستان سے امریکہ جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے امریکی سفارتکار کی ٹکر سے نوجوان عتیق کی ہلاکت سے متعلق ایک درخواست کی سماعت کی۔ نوجوان عتیق کے والد کی درخواست پر جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔ سماعت کے دوران وزارت داخلہ کو کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا گیا ۔ یہ حکم اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری کیا گیا۔ عدالتی حکم کے مطابق وزارت داخلہ کو حکم دیا گیا تھا کہ وہ کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق دو ہفتوں میں فیصلہ کرے۔ 

مزیدخبریں