اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ عوام غلط فیصلے کو ووٹ کی طاقت سے بدل دیتے ہیں، ملائیشیا میں مہاتیرمحمد کا دوبارہ اقتدار میں آنا ہمارے لیے سبق ہے،کوریا میں امن قائم ہوسکتا ہے تو کشمیر میں کیوں نہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور اولمپین گول کیپر منصور احمد انتقال کرگئے
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ عوام غلط فیصلے کو ووٹ کی طاقت سے بدل دیتے ہیں، ہم بھی آئندہ الیکشن میں یہی امید کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ناانصافی کیخلاف عوام سے رجوع کریں توعوام ساتھ دیتے ہیں، ناانصافی ہوئی ہو تو لوگ آپ کیساتھ کھڑے ہو جاتے ہیں، ساکھ بہتر ہو، عوام کی خدمت کریں توعوام یاد رکھتے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: آسٹریلیا کی جنوبی مشرقی ریاستیں تیز ہواؤں اور طوفانی بارشوں سے شدید متاثر
مشاہد حسین سید نے کہا کہ ملائیشیا میں مہاتیر محمد کا دوبارہ اقتدار میں آنا ہمارے لیے سبق ہے، کوریا میں امن قائم ہوسکتا ہے تو کشمیر میں کیوں نہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں